افطار دستر خوان...Ramadan Special Refreshing Drinks

افطار دستر خوان...Ramadan Special Refreshing Drinks

تربوز کا شربت

اجزاء:تربوز(بیج نکال کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)ایک عدد، پانی حسبِ ضرورت اور برف کے کیوبز۔

ترکیب: تربوز، تھوڑا سا پانی اور برف کے کیوبز ڈال کر بلینڈ کرلیں اور افطار میں فرحت بخش مشروب کا لطف اُٹھائیں۔اگر شربت پھیکا محسوس ہو، توحسبِ ضرورت لال شربت مکس کیا جاسکتا ہے۔

دودھ، بادام کا شربت

اجزاء:دودھ آدھا لیٹر، بادام دس دانے، کیلے دو عدد، شہد دو چائے کے چمچ اور برف کے کیوبز۔

ترکیب: بادام رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صُبح چھلکا اُتار کر باریک کاٹ لیں۔ اب بلینڈر میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ منٹوں میں لذیذ شربت تیار ہے۔

مِکس فروٹ جوس

اجزاء:اسٹرابیری دس عدد، انناس کے ٹکڑے تین چوتھائی کپ، کیلا ایک عدد، دہی تین چوتھائی کپ، اورنج جوس آدھا کپ اور برف کے کیوبز۔

ترکیب:تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کے بلینڈ کرلیں۔چوں کہ یہ مشروب تھوڑا کھٹا ہوتا ہے، اس لیے اس میں شہد یا چینی نہیں ڈالی جاتی۔

آم اور انناس کا شیک

اجزاء:آم(خُوب پکا ہوا)چھوٹے ٹکڑے دو کپ، انناس چھوٹے ٹکڑے ایک کپ، اورنج جوس ایک کپ اور برف کے کیوبز۔

ترکیب:پہلے آم اور انناس کے ٹکڑوں کو بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا سا بلینڈ کرلیں،پھر اورنج جوس شامل کرکے مزید بلینڈ کریں۔ اب جگ میں نکال کر برف کے ٹکڑے ڈال لیں۔

لیموں کا شربت

اجزاء:لیموں 2عدد، پانی تین کپ، شہد ڈیڑھ کھانے کا چمچ اور برف۔

ترکیب:لیموں کے بیج نکال کے پانی میں نچوڑ دیں اور شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ بہترین شربت تیار ہے۔ اگر اسی شربت میں ایک چٹکی نمک ڈال دیں، تو جسم سے نمکیات کی کمی بھی دُور ہوجاتی ہے۔

اسٹرابیری شیک

اجزاء:اسٹرابیری دس عدد، دودھ دو کپ، لال شربت ایک بڑا کھانے کا چمچ اور برف۔

ترکیب:اسٹرابیری کاٹ کے دودھ اور لال شربت کے ساتھ بلینڈکرلیں۔ فرحت بخش اسٹرابیری شیک تیار ہے۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 30  مارچ ،  2025

عیدالفطر روزے داروں کے لیے اللہ تعالی کا انعام، خوشیوں، مسرّتوں کا دوسرا نام ہے۔ اس روز چار سُو خوشیوں کے رنگ ہی رنگ...

  • 29  مارچ ،  2025

آج افطاری کے دستر خوان میں پیش ہے مزیدار سی چیز پکوڑے کی ترکیب۔درکار اجزاءکاٹیج چیز: ایک کپبیسن: ایک پیالیانڈہ: ایک...

  • 29  مارچ ،  2025

میٹھی عید یا عیدالفطر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، جس پر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، وہ اس تہوار پر...

  • 28  مارچ ،  2025

ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے۔ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار...

  • 27  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان کا مقدس مہینہ بس اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے تو کیوں نہ آج افطاری کے دستر خوان میں مزیدار سی دہی پھلکی سے گھر...

  • 26  مارچ ،  2025

شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے...

  • 25  مارچ ،  2025

آج کی سحری کے لیے پیش ہے مزیدار سی ریشمی کباب کی ترکیب جسے کھا کر گھر والے ہوجائیں گے لاجواب۔چکن ریشمی کبابدرکار...

  • 24  مارچ ،  2025

بسکٹ لاطینی زبان کے لفظ بس کوکٹس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دو دفعہ پکا ہوا۔ بچے بڑے سب ہی بسکٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔...

  • 23  مارچ ،  2025

اجزاء: ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ، زیرہ دو کھانے کے چمچ، ثابت کالی مرچ دو کھانے کے چمچ، چھوٹی الائچی چھ عدد، خشک سرخ مرچ...

  • 22  مارچ ،  2025

اجزاء: کیسٹر شوگر 100 گرام، پانی آدھی پیالی، پائن ایپل منٹ ایک گڈی، تربوز، انناس، انگور، لیچی، سیب، اسٹرابیری، بلو...

  • 21  مارچ ،  2025

اجزاء: چینی چار پیالی، بریڈ کرمب ایک چوتھائی پیالی، پسی ہوئی دار چینی ڈیڑھ چمچ، ڈو شیٹ 40 عدد، بغیر نمک کا مکھن 450گرام،...

  • 20  مارچ ،  2025

کیلا اخروٹ لسیایک گلاس لسی تیار کرنے کے لیے اجزاء: دہی ایک پیالی، کیلا آدھا، اخروٹ تین سے چار عدد، تل اور السی کے بیج ایک...

  • 19  مارچ ،  2025

آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں افطاری کے لیے کرنچی گارلک چکن کی مزیدار سی ریسپی جس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔اجزاء:...

  • 18  مارچ ،  2025

آج افطاری کے بعد کھانے میں کھائیں ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس جس کی ترکیب ذیل میں دی گئی ہے۔اجزاء: چاول دو کپ ، چکن آدھا...

  • 17  مارچ ،  2025

روز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا جاتے ہیں۔ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ مختلف بنائے، اسی لیے اس ہفتے ہم آپ کو چائنیز...

  • 16  مارچ ،  2025

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور کم و بیش چھے ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ پاکستان سمیت دُنیا کے ہر خطّے میں...

  • 15  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...

  • 14  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...

  • 13  مارچ ،  2025

اس ماہ کے موسم میں مقامی تڑکے کے ساتھ لذیذ مشروبات بنائیں۔ افطار پر پیاس بجھانے والے مشروبات سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔...

  • 13  مارچ ،  2025

رمضان کا مہینہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے ساتھ سحرو افطار کی رونقیں لے کر آچکا ہے۔دسترخوان سجیں گے اور سحرو افطار کا...