گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ) ایکٹ 2020ء کا ایک سنگین پہلو

گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ) ایکٹ 2020ء کا ایک سنگین پہلو

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: گزشتہ کچھ عرصے سے ملک میں جس طرح کی قانون سازی ہورہی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یا بین الاقوامی دباؤ میں آکر ملک کو فحاشی اور ہم جنس پرستی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اس کی واضح دلیل ٹرانس جینڈر ایکٹ ہے ،جس میں ہم جنس پرستی کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

میں نے اسی تناظر میں گھریلو تشدد بل ۲۰۲۱ء کا جائز ہ لیا کہ اس میں بھی یہ خرابی موجود ہے یا نہیں؟جس نوع کے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں، اس کے پیش نظر یہ بل اس سے خالی نہیں ہوسکتا، مگر میں بل کے مندرجات میں اسے تلاش نہیں کرسکا، کیا آپ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں؟ اگر اتفاق کرتے ہیں تو کیا آپ اس کا حوالہ اور وضاحت دے سکتے ہیں؟

جواب: آپ کا تجزیہ درست اور اندیشہ بجا ہے۔ گھریلو تشدد کے انسداد کے لیے جو بل پارلیمنٹ میں زیر غور ہے ،اس میں یہ چھپا زہر موجود ہے، البتہ شاطروں نے اسے ایسے ڈھکے چھپے لفظوں میں بیان کیا ہے کہ جب تک گہر ی نگاہ نہ ڈالی جائے، اس وقت تک اس کا سراغ نہیں ملتا۔ اس بل یعنی گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ) ایکٹ ،2020ء کی دفعہ2 کی ذیلی دفعہ پانچ کا متن یہ ہے :

’’(پانچ) ’’گھریلو تعلق‘‘ سے اشخاص کے درمیان تعلق مراد ہے جو گھر میں اکٹھے رہتے ہوں، یا کسی بھی وقت رہ چکے ہوں اور خواہ ہم نسبی، شادی، قرابت داری، تبنیت کی رو سے تعلق رکھتے ہوں، یا خاندا ن کے اراکین اکٹھے رہ رہے ہوں یا کسی بھی دیگر وجہ سے عارضی طور پر یا مستقل طور پر ایک مقام پر رہائش پذیر ہوں۔‘‘اس دفعہ کی تشریح کرنے کے بعد میں اس جانب آتا ہوں، جس کاخدشہ آپ نے محسوس کیا ہے۔اس دفعہ کی رو سےگھریلو تعلق کے اجزائے ترکیبی یہ ہیں :

1-ایک سے زائداشخاص ہوں۔ اشخاص کی تعریف بل میں نہیں ہے، اس لیے مجموعۂ تعزیراتِ پاکستان کی تعریف لاگو ہوگی، مجموعہ تعزیرات پاکستان کی رو سے شخص کی تعریف میں مرد، عورت، بچہ اورشخص غیر حقیقی (ایسوسی ایشن، انجمن) وغیرہ بھی شامل ہے۔2-ان اشخاص کے درمیان نسب، زوجیت، قرابت یاتبنیت کا رشتہ ہو۔3-یا وہ اشخاص کسی بھی وجہ سے عارضی یا مستقل طور پر اکھٹے رہ رہے ہوں یا کسی وقت رہ چکے ہوں۔

ان تینوں اجزاء کا حاصل یہ ہے کہ:" جب دویا زیادہ افراد ایک مقام پر کسی بھی رشتے سے عارضی یا مستقل طور پر قیام پذیر ہوں یا رہ چکے ہوں تو ان کا تعلق گھریلو تعلق کہلائے گا‘‘۔ اس تعریف سے چند ایسے نتائج برآمد ہوتے ہیں جو شاید مقننہ کا بھی منشا نہ ہوں، مثلاً :

1-ایک لمحہ کے لیے جو ساتھ رہائش پذیر رہے ہوں، ان میں بھی گھریلو رشتہ ثابت ہوگا، کیوں کہ مدت کی کوئی تحدید نہیں گئی ۔2-مدعی(متضرر) اور مدعیٰ علیہ (مسئول الیہ) میں مطلق قرابت کافی ہے، خواہ کسی جہت سے ہو، اس لیے بہت دور کے رشتے دار بھی اس کے عموم میں شامل ہیں۔3-حد درجہ عموم کی وجہ سے یہ تعریف درج ذیل صورتوں پر بھی صادق آتی ہے:

الف:-ایک خاندان کے لوگوں نےحج کے موقع پر حرمین کے ہوٹلوں یا منیٰ کے خیموں میں رہائش رکھی ہو ۔

ب:-تفریح کی غرض سے ایک ہوٹل میں قیام کیا ہو۔

ج:-رشتے دار تعلیم کی غرض سے ایک ہاسٹل میں رہے ہوں۔

د:-تجارت یا ملازمت کی غرض سے ایک جگہ اکھٹے رہے ہوں۔

ھ:-مطلقہ بیوی جو گھر سے نکلنے سے انکار کررہی ہو۔

و:-کوئی قریبی رشتے دار جو کسی وجہ سے ساتھ سکونت پذیر ہو اور اسے گھر چھوڑنے کا کہا ہو، مگر وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہو۔

شروع کی تین صورتیں اس وجہ سے تعریف میں داخل ہیں کہ لوگ کسی غرض سے عارضی طور پر ہی سہی ایک مقام پر رہائش پذیر ہوئے ہیں۔ آخری دو صورتوں پر بھی تعریف صادق آتی ہے، کیوں کہ تعریف میں حق یا ناحق رہائش کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ گھریلو تعلق کی تعریف میں یہ تفصیل بھی نہیں ہے کہ رشتے دارکس حیثیت سے ساتھ رہ رہا ہو یا ماضی میں ساتھ رہا ہو۔ یہ تفصیل نہ ہونے سے اس میں وہ رشتے داربھی داخل ہیں:

الف:- جو مہمان کی حیثیت سے آئے ہوں۔

ب:- زیارت اورملاقات کی غرض سے ٹھہرے ہوں۔

ج:- جو کسی ناگہانی ضرورت سے ٹھہرے ہوں۔

د:- جنہیں انسانی ہمدردی کے تحت کچھ عرصہ کے لیے رہائش دی گئی ہو۔

یہ تمام صورتیں اس وجہ سے داخل ہیں کہ تعریف میں وقت، مقام اورحیثیت کی تحدید نہیں ہے۔ یہ تمام اشخاص قانون کے ظاہر ی الفاظ کے مطابق عرصہ بعیداور مدتِ مدید کے بعد بھی تشدُّد کا دعویٰ کرسکتے ہیں، حالانکہ قانون سازوں کا بھی یہ منشا نہیں ہے اور وہ بھی اس سے اتفاق نہیں کرتے ہوں گے، مگر قانون کے عموم میں یہ صورتیں داخل ہیں۔

اس تعریف کا سب سے سنگین اور قابل مذمت پہلو یہ ہے کہ یہ غیر شرعی تعلقات کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تعریف کے ان الفاظ پرغورکیجیے:

’’کسی بھی دیگر وجہ سے عارضی طور پر یا مستقل طور پر ایک مقام پر رہائش پذیر ہوں۔‘‘

ان الفاظ کی رو سے اگراجنبی مرد اور عورت اکھٹے رہ لیتے ہیں تو ان میں گھریلو تعلق ثابت ہوجاتا ہے۔ اس گھریلو تعلق کے قیام کی وجہ سے اگر کوئی ایک دوسرے کے خلاف تشددکا ارتکاب کرلیتا ہے تو دوسرے کو اسے گھر سے بے گھر کرنے، معاوضہ حاصل کرنے، ٹریکر پہنانے، سزا دلانے اور جیل بھیجنے کا حق مل جاتا ہے۔ زیادہ صاف لفظوں میں اس بل میں غیر شادی شدہ جوڑوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور انہیں حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔

ایک اور پہلو سے اس بل کی سنگینی اور بھی زیادہ ہے۔بل کے اندر مرد وعورت کے درمیان نہیں، بلکہ اشخاص کے درمیان تعلق کو بیان کیاگیا ہے۔اشخاص کے درمیان تعلق اس صورت میں بھی کہلاتا ہے، جب ایک عورت ،عورت کے ساتھ یا ایک مرد ،مرد کے ساتھ گھریلو تعلق میں ہویا رہ چکا ہو۔

اس بناء پر اگر کوئی کہے کہ بل میں ہم جنس پرستوں کو بھی حقوق دیےگئے ہیں تو بل کے الفاظ اس کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ اگر یہ مقدمہ بھی شامل کردیں کہ حق دینے کا مطلب فعل کا قانونی جواز ہے تو یہ بل ہم جنس پرستی کا دروازہ کھولتا نظر آتا ہے۔ اس تفصیل سے یہ بھی واضح ہوا کہ آپ کا اندیشہ محض اندیشہ نہیں ،بلکہ حقیقت ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 25  مارچ ،  2025

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...