نمکین چکن کڑاہی-Namkeen Chicken Karahi
- 06 اپریل ، 2024
- Web Desk
- لذیذ پکوان

اجزاء:ہائی وے ریسٹورانٹس پر ملنے والے دیسی کھانوں کے ذائقے کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ہر کوئی ان کو زیادہ سے زیادہ پسند کرتا ہے اور لوگ شہر بھر میں دور دور سے یہاں کھانا کھانے آتے ہیں۔ ہائی وے کے کھانؤں میں یہاں کی کڑاہی سب سے زیادہ مشہور ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہاں کی ایک اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ لائیوو آپ کو کھانا پکا کر دیتے ہیں پہلے سے رکھی ہوئی کڑاہی سروو نہیں کرتے اور تازہ کھانے کا ذائقہ تو بالکل ہی منفرد ہے۔
نمکین گوشت تو آپ نے بہت کھایا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چکن نمکین گوشت کی ایسی کڑاہی جس کو کھانے والا انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔ شیف مبشر نے بھی اس کی آسان اور دیسی ریسیپی بتائی ہے، اپ بھی اس کو آزمائیں اور ھر پر بنائیں بہترین مزیدار چکن نمکین کڑاہی وہ بھی صرف آدھے گھنٹے میں تو چلیے ۔
نمکین چکن کڑاہی بنانے کے اجزاء: چکن ایک کلو، نمک 2 چمچ، آئل 1 کپ، ہری مرچ 4 سے 5، کٹی لال مرچ 1 چمچ، ٹماٹر 6 سے 7، کالی مرچ ایک چمچ، سفید مرچ ایک چمچ، پانی 1 سے ڈیڑھ کپ، کریم آدھا چمچ، ہلدی آدھا چمچ، دھنیا آدھا چمچ، ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، بھنا کُٹا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ، ادرک 1 انچ کا ٹکڑا۔
ترکیب: چکن کو دھو کر اس کو خُشک کرلیں، کڑاہی میں آئل گرم کریں اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرلیں اور پکائیں جب تک گوشت کا رنگ گولڈن براؤن ہونے نہ لگ جائے۔ جب گوشت کا رنگ بدل جائے تو اس کو نکال کر الگ پلیٹ میں رکھ دیں اور تھوڑی دیر کھلا رہنے دیں تاکہ اضآفی آئل نکل جائے اور کڑاہی میں ہلدی، دھنیا، زیرہ، کالی اور سفید مرچ، ثابت ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی بھونیں۔ اب ٹماٹروں کو نکال کر ان کا چھلکا اتار دیں اور دوبارہ ان کو کڑاہی میں ڈال کر چمچ چلائیں۔ پھر گوشت کو اس میں شامل کریں اور ہری مرچیں ڈال کر 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار نمکین چکن کڑاہی بن کر تیار ہے اب ادرک گارنش کے طور پر ڈال کر اس کو نان کے ساتھ سروو کردیں۔
لذیذ پکوان
عیدِ ضیافت
- 30 مارچ ، 2025
عیدالفطر روزے داروں کے لیے اللہ تعالی کا انعام، خوشیوں، مسرّتوں کا دوسرا نام ہے۔ اس روز چار سُو خوشیوں کے رنگ ہی رنگ...
آج افطاری میں بنائیں چیز پکوڑے
- 29 مارچ ، 2025
آج افطاری کے دستر خوان میں پیش ہے مزیدار سی چیز پکوڑے کی ترکیب۔درکار اجزاءکاٹیج چیز: ایک کپبیسن: ایک پیالیانڈہ: ایک...
اس عید پر بچوں کے کھانوں کا بھی خیال رکھیں
- 29 مارچ ، 2025
میٹھی عید یا عیدالفطر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، جس پر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، وہ اس تہوار پر...
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے رمضان میں میٹھے پکوان
- 28 مارچ ، 2025
ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے۔ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار...
آج بنائیں افطاری میں دہی پھلکی
- 27 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان کا مقدس مہینہ بس اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے تو کیوں نہ آج افطاری کے دستر خوان میں مزیدار سی دہی پھلکی سے گھر...
رمضان میں شوگر کے مریض میٹھا کیسے کھائیں؟
- 26 مارچ ، 2025
شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے...
آج سحری کیلئے بنائیں چکن ریشمی کباب
- 25 مارچ ، 2025
آج کی سحری کے لیے پیش ہے مزیدار سی ریشمی کباب کی ترکیب جسے کھا کر گھر والے ہوجائیں گے لاجواب۔چکن ریشمی کبابدرکار...
آج افطاری میں بچوں کیلئے مزیدار بسکٹس بنائیں
- 24 مارچ ، 2025
بسکٹ لاطینی زبان کے لفظ بس کوکٹس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دو دفعہ پکا ہوا۔ بچے بڑے سب ہی بسکٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔...
آج سحری کے دسترخوان میں پیش سے ’’عراقی مرغ‘‘
- 23 مارچ ، 2025
اجزاء: ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ، زیرہ دو کھانے کے چمچ، ثابت کالی مرچ دو کھانے کے چمچ، چھوٹی الائچی چھ عدد، خشک سرخ مرچ...
آج بنائیں افطاری میں مزیدار سی فروٹ سلاد
- 22 مارچ ، 2025
اجزاء: کیسٹر شوگر 100 گرام، پانی آدھی پیالی، پائن ایپل منٹ ایک گڈی، تربوز، انناس، انگور، لیچی، سیب، اسٹرابیری، بلو...
آج افطاری میں بنائیں بکلاوا
- 21 مارچ ، 2025
اجزاء: چینی چار پیالی، بریڈ کرمب ایک چوتھائی پیالی، پسی ہوئی دار چینی ڈیڑھ چمچ، ڈو شیٹ 40 عدد، بغیر نمک کا مکھن 450گرام،...
سحری کی سوغات
- 20 مارچ ، 2025
کیلا اخروٹ لسیایک گلاس لسی تیار کرنے کے لیے اجزاء: دہی ایک پیالی، کیلا آدھا، اخروٹ تین سے چار عدد، تل اور السی کے بیج ایک...
آج افطاری میں ہوجائے کرنچی گارلک چکن
- 19 مارچ ، 2025
آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں افطاری کے لیے کرنچی گارلک چکن کی مزیدار سی ریسپی جس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔اجزاء:...
آج پیش ہے ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس
- 18 مارچ ، 2025
آج افطاری کے بعد کھانے میں کھائیں ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس جس کی ترکیب ذیل میں دی گئی ہے۔اجزاء: چاول دو کپ ، چکن آدھا...
آج کچھ چائنیز کھانے پکائیں
- 17 مارچ ، 2025
روز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا جاتے ہیں۔ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ مختلف بنائے، اسی لیے اس ہفتے ہم آپ کو چائنیز...
آج پکائیں کھجور اور دال کا پلاؤ
- 16 مارچ ، 2025
ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور کم و بیش چھے ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ پاکستان سمیت دُنیا کے ہر خطّے میں...
آج افطاری میں بنائیں گجراتی دہی بڑے
- 15 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...
لذت سے بھرپور رنگا رنگ دستر خوان
- 14 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...
رمضان کے لیے تازگی بخش مشروبات
- 13 مارچ ، 2025
اس ماہ کے موسم میں مقامی تڑکے کے ساتھ لذیذ مشروبات بنائیں۔ افطار پر پیاس بجھانے والے مشروبات سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔...
سحری کا وقت ہوا.. گھر حلوہ پوری، پراٹھے اور پائے کی خوشبو سے مہک اٹھا
- 13 مارچ ، 2025
رمضان کا مہینہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے ساتھ سحرو افطار کی رونقیں لے کر آچکا ہے۔دسترخوان سجیں گے اور سحرو افطار کا...