ہینڈ سینیٹائزر کا حکم
- 21 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: بعض مساجد میں ہینڈ سینیٹائزرز رکھے جاتے ہیں، ان پرالکوحل بھی ساتھ میں لکھا ہوا ہے، کیا ان سینیٹائزرز سے ہاتھ دھونا اور اس کے بعد وضو کرنا جائز ہے؟ یہ بوتلیں لوگ ثواب کی نیت سے مسجد میں رکھ دیتے ہیں اور نمازی بھی مالِ مفت دل بے رحم کے مصداق بڑی تسلی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
جواب: واضح رہے کہ موجودہ دور میں الکحل دو طرح کا استعمال ہوتا ہے، ایک وہ جو انگور ،کھجور وغیرہ سے کشید کیا جاتا ہے اور دوسرا وہ جو دیگر پھلوں ،اناج یا کیمیکل وغیرہ سے بنایا جاتا ہے، دونوں قسم کے الکحل کا حکم الگ الگ ہے۔ جو الکحل انگور یا کھجور کی شراب سے حاصل کی جائے چوں کہ وہ شراب ( خمر ) کا جزء ہوتا ہے ، پس جس طرح شراب حرام اور نجس ہے، اسی طرح وہ الکحل نہ صرف حرام بلکہ نجس بھی ہے اور دوسری چیزوں میں ڈالنے سے وہ چیزیں بھی ناپاک ہوجاتی ہیں اور ان کا پینا حرام ہے چاہے نشہ آور ہو یا نہ ہو، اور جن چیزوں میں اس قسم کی الکحل شامل ہو، ان کا استعمال جائز نہیں ہے۔
الکحل کی دوسری قسم جو دیگر پھلوں اور کیمیکلز وغیرہ سے تیار کی جاتی ہے، اسے نشہ آور ہونے کی وجہ سے پینا تو حرام ہے، البتہ یہ نجس نہیں ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قران کریم میں خمر کی تعیین کرکے اسے حرام اور رجس (نجس) قرار دیا ہے، پس جو الکحل دیگر پھلوں اور کیمیکلز وغیرہ سے بنائی جائے ،وہ نشہ آور ہونے کی صورت میں تو حرام ہوگی، البتہ معمولی مقدار جو نشہ آور نہ ہو، وہ ناپاک نہیں شمار ہو گی، بلکہ پاک کہلائے گی۔
موجودہ دور میں جو الکحل ادویات ، پرفیومز اور ہینڈ سینیٹائزر ( ہاتھ کے جراثیم مارنے کے لیے ) میں استعمال ہوتی ہے، وہ عام طور پر اس دوسری قسم کی ہوتی ہے جوپاک ہے اور یہ الکحل پینے کے قابل بھی نہیں ہوتی، بلکہ ضرر رساں ہوتی ہے۔ لہٰذا مساجد میں جوہینڈ سینیٹائزر رکھے جاتے ہیں، ان کا استعمال کرنا درست ہے، البتہ اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ اس میں پہلی قسم یعنی انگور یا کھجور کی شراب سے کشید کی ہوئی الکحل شامل ہے تو اس صورت میں اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔ ( فقط واللہ اعلم)
شرعی مسائل کا حل
ابتدائے رمضان میں صدقۂ فطر ادا کرنا
- 02 اپریل ، 2025
سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...
کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟
- 01 اپریل ، 2025
سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
- 31 مارچ ، 2025
سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...
حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم
- 30 مارچ ، 2025
سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...
بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
- 29 مارچ ، 2025
سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...
اپنے والدین کو صدقۂ فطر دینے کا حکم
- 29 مارچ ، 2025
سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...
رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا
- 28 مارچ ، 2025
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...
کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 28 مارچ ، 2025
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...
کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالنا یا غلطی کا نشان لگا سکتے ہیں؟
- 27 مارچ ، 2025
سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...
قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو ارسال کرنا کیا جائز ہے؟
- 26 مارچ ، 2025
سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...
چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے دوسرے مصارف پر خرچ کرنا
- 25 مارچ ، 2025
سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...
تعمیر نو کیلئے مسجد شہید کردی جس کی وجہ سے وہاں اعتکاف نہ ہوسکا ....
- 24 مارچ ، 2025
سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟
- 23 مارچ ، 2025
سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...
سنّت اعتکاف کی قضا کا حکم
- 22 مارچ ، 2025
سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...
تراویح کی شرعی حیثیت
- 21 مارچ ، 2025
سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...
جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے
- 21 مارچ ، 2025
سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...
سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...
کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروا سکتے ہیں؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...
کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...
تراویح کے بعد دعا کرنا کیسا ہے ؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...