بسم اللہ شریف کی معکوس کتابت کا شرعی حکم
- 21 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
مفتی منیب الرحمٰن
تفہیم المسائل
سوال: ایک مقامی ہسپتال کی عمارت پرائیویٹ ڈاکٹرز کے دفاتر پر مشتمل ہے ، اس عمارت کے ہال کی دیواروں پر سو سے زائد مرتبہ ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم ‘‘لکھی ہوئی ہے ، واضح نظر آتا ہے کہ دائیں طرف سے بالکل صحیح لکھی ہے جبکہ بائیں طرف سے اسے اُلٹے رسم الخط میں لکھا گیا ہے(تصویر منسلک ہے) ، میری ناقص معلومات کے مطابق یہ آیتِ قرآنیہ کی توہین ہے اور اس کی اصلاح کی جانی چاہیے ، انتظامیہ کا کہنا بھی یہی ہے کہ آپ ہمیں فتویٰ لادیں تو ہم اسے درست کردیں گے ، شرعی رہنمائی فرمائیں۔(محمد اطہر قریشی ، کراچی)
جواب: تسمیہ (یعنی بسم اللہ ) کی کتابت صاف اور عمدہ خط میں کرنا رحمت اور بخشش کا سبب ہے ،حدیثِ پاک میں ہے: ترجمہ:’’ حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے لیے عمدہ شکل میں ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ‘‘تحریر کیا ، اللہ تعالیٰ اُسے بخش دے گا ،(تاریخ اصبھان : 1746)‘‘۔قرآن کریم کی معروف کتابت ’’رسمِ عثمانی‘‘ کہلاتی ہے، رسم عثمانی پر صحابہ و تابعین کا اجماع ہوا ہے اور آج تک پوری امت مسلمہ کاا س پر اتفاق قائم ہے۔
علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’امام بیہقی ’’شُعَبُ الایمان ‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’جو شخص مصحف شریف لکھنا چاہتا ہے تو چاہیے کہ اس رسم الخط کی پابندی کرے ،جس سے صحابہ ٔ کرامؓ نے مَصاحفِ (عثمانیہ) لکھے ہیں، ان کی مخالفت نہ کرے اور نہ ان کی لکھی ہوئی کسی چیز میں کوئی ادنیٰ تغیر کرے، اس لیے کہ وہ حضرات پوری امت میں سب سے زیادہ علم والے اور قلب وزبان کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے اور سب سے زیادہ امانت دار تھے، پس خوش فہمی میں مبتلا ہوکر ان پر استدراک کرنا ہمارے لیے جائز نہیں ہے، (الاتقان فی علوم القرآن ، جلد4،ص:169)‘‘۔
قرآن کریم کو معکوس اور اُلٹا پڑھنا خارج صلوٰۃ میں بھی مکروہ تحریمی ہے، چاہے سورت کے اعتبار سے ہو یا آیت کے اعتبار سے ہو۔ اسی طرح اُلٹا لکھنے کی بھی ممانعت ہے۔ نیز ہمارے فقہائے کرام اس درجہ احتیاط کے قائل رہے ہیں کہ مسجد کی دیواروں اور محراب میں بھی قرآن لکھنے سے منع فرمایا۔
علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اوراگر قرآن کریم (کا کوئی حصہ) دیواروں اور چار دیواری پر لکھاجائے تو بعض فقہائے کرام نے کہا: جواز کی امید کی جاسکتی ہے اور بعض نے اسے مکروہ کہا ہے کہ مبادا (اُن کی کھرچن) زمین پر گرے اور لوگوں کے قدموں تلے آئے ،جیسا کہ ’’فتاویٰ قاضی خان ‘‘ میں ہے ، (فتاویٰ عالمگیری ، جلد5، ص:323)‘‘۔ صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمیؒ لکھتے ہیں : ’’مسجد کی دیواروں اور محرابوں میں قرآن لکھنا اچھا نہیں ہے ، اندیشہ ہے ،وہاں سے گرے اور پاؤں کے نیچے پڑے ،اِسی طرح مکان کی دیواروں پر کہ عِلّت مشترک ہے ،(بہارِ شریعت ، جلد سوم،ص:646)‘‘۔
بہتر یہ ہے کہ حصولِ برکت کے لیے صرف درمیان میں بسم اللہ شریف کندہ ہوئی ایک تختی نصب کردیں جو بلندی پر ہو اور ٹوٹ کر یا جھڑ کر گرنے کا احتمال بھی نہ رہے ، جس طرح قرآن کریم کو الٹا پڑھنا ، خواہ سورتوں کی ترتیب کے خلاف یا آیات کی ترتیب کے خلاف ہو، درست نہیں ہے ، اسی طرح اُلٹا لکھنا بھی درست نہیں ہے، الٹا لکھنے سے مراد ہے : بائیں جانب سے دائیں جانب کی طرف ، یہ سنتِ مُتوارثہ اور از سلف تا خَلف پوری اُمت کے تعامل کے خلاف ہے اور اس میں کوئی ظاہر ومستور حکمت بھی نہیں ہے، سوائے اس کے کہ اسے ایک آرٹ بنانا مقصود ہو اور کتابتِ قرآن کو آرٹ بنانا حکمتِ دین کے منافی اور خلافِ ادب ہے مزید یہ کہ پڑھنے والوں کو دشواری ہوتی ہے ،کیونکہ اگر پڑھنا مقصود نہیں ہے ،تو یہ پینٹنگ کی قسم سے بن کر رہ جائے گا، اس لیے یہ شعار درست نہیں ہے۔
شرعی مسائل کا حل
غسل کے بعد وضو؟
- 13 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...
جمعہ کے دن درودِ پاک پڑھنا
- 12 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 11 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 11 اپریل ، 2024
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا نام
- 11 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
صدقۂ فطر کی ادائیگی کا وقت
- 10 اپریل ، 2024
سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 10 اپریل ، 2024
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 10 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 09 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
کھجور سے روزہ کھولنا
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...
آنکھوں میں سرمہ لگانا اور سر کے بالوں میں تیل لگانا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، یہ سارے کام روزے کی حالت میں کرنا جائز ہیں یا نہیں؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...
روزے کب فرض کئے گئے؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...
روزے کی حالت میں خون نکلنا
- 06 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...