رمضان... ماہِ قرآن
- 16 مارچ ، 2024
- Web Desk
- اسلامی مضامین
مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ
حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارے جانے کے ساتھ ہی انسانیت کے ارتقاء کا سفر شروع ہوا، اس سفر کو روحانی معراج عطا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے سلسلۂ نبوت جاری فرمایا اور اللہ تعالیٰ کے منتخب بندے بھٹکی ہوئی انسانیت کی راہنمائی کا فریضہ احکامِ الٰہی کی روشنی میں ادا کرتے رہے۔ جب نبوت کے آخری تاج دار آنحضرت ﷺ کی بعثت ہوئی تو خدائی پیغامبری نے کامل صورت اختیار کرلی۔
ہر حکم الٰہی کامل و مکمل ٹھہرا، ہر عبادت خداوندی کی تکمیل ہوئی اور رضائے باری تعالیٰ کا ہر طریقہ آخری قرار پایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہر ہر نبی و رسول پر عبادت کا جو جو طریقہ نازل فرمایا تھا ، ’’نماز‘‘ اس کی مکمل صورت ہے۔ راہِ خدا میں خرچ کرنے کا جو جو طریقہ ہر دور اور ہر زمانے میں رائج تھا، ’’زکوٰۃ‘‘ اس کی کامل تصویر ہے۔ ہر نبی کی شریعت میں روزے کا جو حکم نازل ہوا تھا، ’’ماہِ رمضان‘‘ اس کی انتہا ہے ، اور اپنے بندوں سے خطاب کا جو جو اسلوب خالق کائنات کا تھا، ’’قرآن کریم‘‘ اسے دوام عطا کرتا ہے۔
تمام انبیاء و رسل کی شریعتیں ’’دین ِ اسلام‘‘ پر منتج ہوتی ہیں اور نبوت و رسالت کے تمام دریا خاتم النبیین حضور اکرم ﷺ کی ’’ختم نبوت‘‘ کے سمندر میں سما جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا آخری دین اسلام اپنے آخری پیغمبر نبی مکرم حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کو اپنی آخری کتاب ’’قرآن کریم‘‘ کے ذریعے عطا فرمایا ہے۔ قرآن کریم ماہِ رمضان المبارک میں نازل ہوا، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن، ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی۔‘‘(سورۃ البقرہ: ۱۸۵)اور شبِ قدر میں نزولِ قرآن کے بارے میں ارشاد الٰہی ہے: ’’اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔‘‘ ’’ہم نے اس کو اتارا شبِ قدر میں۔‘‘(سورۃالقدر:۱)
ان دونوں آیات کریمہ سے نزول قرآن کا مہینہ بھی متعین ہو جاتا ہے اور شب بھی، چنانچہ نزول قرآن کا مہینہ رمضان ہے اور نزول قرآن کی شب لیلۃ القدر ہے۔
حضرت واثلہ ابن اسقعؓکی روایت میں ہے: ’’نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحائف رمضان کی پہلی تاریخ کو نازل ہوئے ، زبور اٹھارہ رمضان کو نازل ہوئی، اور قرآن کریم چوبیس رمضان کو نازل ہوا ہے۔‘‘ حضرت جابرؓ سے ابو یعلیٰ اور ابن مردویہ نے یہ نقل کیا ہے کہ: ’’زبور رمضان کی بارہ تاریخ کو، تورات چھ رمضان کو، اور انجیل اٹھارہ رمضان کو نازل کی گئی ہے۔‘‘۔
نیز حضرت ابن عباسؓ کا قول یہ ہے: ’’لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر لیلۃ القدر میں پورا قرآن نازل کیا گیا اور وہاں سے وقتاً فوقتاً تئیس برس میں موقع بموقع تھوڑا تھوڑا نازل ہوتا رہا۔‘‘ ۔
حضرت ابن عباسؓ کا ایک قول یہ ہے کہ: ’’آسمانِ دنیا پر بیت المعمور میں قرآن شریف رکھ دیا گیا تھا اور لوحِ محفوظ سے بیت المعمور میں اتارا جانا رمضان میں ہوا، پھر وہاں سے تھوڑا تھوڑا نازل ہوتا رہا، یہاں تک کہ تئیس سال میں پورا ہوا۔‘‘
حضرت مجاہدؒ ، ضحاکؒ اور حسن بن فضلؒ نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ:’’شہر رمضان وہ ہے جس کے روزوں کی فرضیت کے بارے میں قرآن نازل ہوا، جیسے کہا کرتے ہیں کہ یہ آیت نماز کے بارے میں نازل ہوئی ہے اور یہ آیت زکوٰۃ کے بارہ میں نازل ہوئی ہے۔‘‘ (کشف الرحمٰن از سحبان الہند مولانا احمد سعید دھلویؒ)
مندرجہ بالا تصریحات سے ماہِ رمضان میں نزول قرآن کا مسئلہ واضح ہوگیا۔ لہٰذا جب ’’رمضان، ماہِ قرآن‘‘ ہے تو اب اس کا تقاضا یہ ہے کہ اس مبارک مہینے میں تلاوتِ قرآن کا بہ کثرت اہتمام کیا جائے۔ قرآن کریم پڑھنا اور سننا یوں بھی بہت اونچا عمل ہے ، چنانچہ مختلف روایات میں وارد ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں حضرات سے الگ الگ مواقع پر فرمایا کہ: ’’مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے کہ میں تم سے قرآن سنوں۔‘‘ چنانچہ دونوں احباب نے تقاضائے خداوندی اور رضائے پیغمبری سے تلاوتِ قرآن کریم فرمائی تو آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے۔
جب کہ ماہِ رمضان میں اس عمل کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ نزولِ قرآن کی یاد تازہ کرنے کا مہینہ ہے، چنانچہ آپ ﷺ بھی اس مہینے میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ قرآن کریم کا دور فرمایا کرتے تھے اور ایک دوسرے کو قرآن کریم سنتے سناتے تھے۔ ہمارے اکابر میں سے امام ابو حنیفہؒ رمضان میں اکسٹھ قرآن کریم مکمل فرماتے تھے ، ایک قرآن دن میں، ایک رات میں ، اور ایک تراویح میں پڑھتے تھے۔ امام شافعیؒ اور امام بخاریؒ کا بھی یہی معمول نقل کیا گیا ہے۔
ہمارے شیخ المشائخ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنیؒ تیس قرآن کریم مکمل فرماتے تھے، یعنی روز ایک قرآن کریم مکمل پڑھتے تھے۔ عوام الناس کو بھی روزانہ تلاوتِ قرآن کی عادت ڈال لینی چاہئے، رمضان میں کم از کم ایک سپارہ تو روزانہ ضرور پڑھ لے، یہ کم از کم درجہ ہے ، ورنہ جتنا زیادہ ہمت عطا ہو اتنا ہی زیادہ پڑھنے کا اہتمام ہونا چاہئے۔ ایک مسلمان کو جوں ہی ذرا سی فرصت ملے فوراًـ تلاوت قرآن میں مشغول ہو جائے۔
رمضان المبارک میں قرآن کریم کی تلاوت سننے کا ایک اہم ذریعہ ’’نمازِ تراویح‘‘ بھی ہے، جس میں مکمل قرآن کریم پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ حضرت شاہ عبدالقادر محدث دھلویؒ لکھتے ہیں:’’اس سے معلوم ہوا کہ رمضان کا مہینہ اسی سے ٹھہرا کہ اس میں اترا قرآن، پس قرآن کی خدمت اس مہینے میں اول ہونی چاہئے۔ اسی سبب سے رسولِ خداﷺ نے تقید کیا تراویح کا ، اور آپ نے چند روز جماعت کروا کر پھر نہ کروائی کہ قرآن میں اشارات ہیں صریح فرض نہ ہوجائے۔ ‘‘
یعنی تراویح اس لئے فرض نہیں کی گئی کہ قرآن کریم میں اس کی صراحت نہیں، البتہ یہ نماز باعث اجر و ثواب ضرور ہے، چنانچہ حدیث نبوی ؐہےکہـ: ’’جو شخص رمضان کی راتوں میں قیام کرے، ایمان و یقین کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے یہاں سے ثواب کی امید و یقین رکھتے ہوئے اس کے گزشتہ گناہ معاف ہوجائیں گے۔‘‘ یہاں ’’رمضان کی راتوں میں قیام‘‘ سے مراد تراویح ہی ہے۔ آپ ﷺ نے اس کی تاکید اس لئے نہیں فرمائی کہ کہیں یہ فرض نہ ہوجائے ، البتہ اپنے عمل سے چند روز ادا فرماکر اس پر اپنی ’’سنت‘‘ ہونے کی مہر ضرور لگادی۔
آپﷺ کے بعد صحابہ کرامؓ نے آپﷺ کی منشا کو سمجھتے ہوئے اس کے سنت موکدہ ہونے پر اجماع و اتفاق کرلیا اور امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ نے مسجد میں ایک امام کے پیچھے پورے رمضان تراویح پڑھنے کے لئے امت کو کھڑا کردیا۔ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ جب کوفہ آئے اور ادھر سے رمضان شروع ہوگیا تو مسجدوں میں تراویح کی جماعتوں کو دیکھ کر ارشاد فرمایا: ’’عمرؓ! اللہ تعالیٰ آپ کی قبر کو اس طرح منور کرے، جس طرح کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو منور کردیا۔‘‘ (معارفِ نبوی، ج:۲، ص:۳۲۴) غرض یہ کہ نماز تراویح ماہِ رمضان میں اہتمام قرآن کی ایک احسن صورت ہے، اس کے علاوہ بھی تلاوت قرآن کریم کا اہتمام ہم سب کو کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رمضان سمیت زندگی کے ہر رمضان کی قدر دانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور قرآن کریم کے ساتھ ہمارے تعلق کو مضبوط تر فرما دے۔( آمین)
اسلامی مضامین
مہنگائی و معاشی بدحالی کے اسباب اور اُن کا حل
- 13 اپریل ، 2024
مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...
کسی کے مال و جائیداد پر ناجائز قبضہ
- 13 اپریل ، 2024
مولانا نعمان نعیمرسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایک بالشت برابر زمین بھی ظلماً لی ، قیامت کے دن اُسے سات زمینوں...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 12 اپریل ، 2024
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
ملازموں سے برادرانہ برتائو کیا جائے
- 11 اپریل ، 2024
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:یہ بیچارے غلام اور ملازم...
محسن کا شکریہ
- 10 اپریل ، 2024
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں کے احسان کا شکریہ...
دعا کی قبولیت کا ذریعہ
- 10 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم.حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ انہوں نے فرمایا :دعا آسمان اور زمین کے...
عیدالفطر کا دن
- 09 اپریل ، 2024
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
شب عید کا قیام
- 09 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 09 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
فکسڈ کمیشن یا مضاربت کے طور پر رقم لے کر گاڑی بک کروانے کے لیے رقم دینا اور رقم ڈوب جانا
- 08 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہمارا گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار ہے۔ ایک اور شخص ب نئی...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 08 اپریل ، 2024
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
آخری عشرہ میں عبادت کا اہتمام
- 08 اپریل ، 2024
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 08 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 07 اپریل ، 2024
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...
محض حصول ثواب کے لیے روزہ
- 07 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو...
رمضان کا روزہ قصداً چھوڑنا
- 07 اپریل ، 2024
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:...
زکوٰۃ: ایک اہم دینی فریضہ
- 07 اپریل ، 2024
مولانا نعمان نعیم’’زکوٰۃ‘‘ اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ قرآن وسنت میں زکوٰۃ کی فرضیت اور فضیلت و...
علم و عمل کا روشن باب حضرت امام موسیٰ کاظمؒ
- 06 اپریل ، 2024
سید صفدر حسینامام موسیٰ کاظمؒ، حضرت امام جعفر صادقؒ کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ بربریہ اندلسیہ تھیں۔ آپ...
عربی زبان کی عظمت و اہمیت
- 06 اپریل ، 2024
مولانا اطہرحسینیو ں تو اس کارخانۂ عالم کی سب ہی چیزیں قدرت کی کرشمہ سازیوں اور گلکاریوں کے ناطق مجسمے، اسرارورموز کے...
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بے خوفی
- 06 اپریل ، 2024
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ کا سہارا لگائے بیٹھے...