چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے اس کے بجائے دوسرے مصارف پر صرف کرنا
- 14 مارچ ، 2024
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مفتی منیب الرحمٰن
تفہیم المسائل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کر ام اس مسئلے کے بارے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس چندے کو مختلف جگہوں پر خر چ کیا گیا، مثلا ً بجلی، گیس وغیر ہ کے بل ادا کیے گئے ،نمازِ جمعہ کے لیے ٹینٹ کا کر ایہ ختم قرآن سے نکالا گیا اورخاکروب کو بھی اضافی پیسے ختم قرآ ن کے جمع شدہ عطیات سے دیے گئے، ختمِ قرآن پر مٹھائی کی تقسیم بھی اسی رقم سے کی گئی، اعتکاف والوں کو پھول کے ہار پہنائے گئے، ازراہِ کرم قرآن وحدیث کی رو شنی میں اس مسئلے کا حل بتائیے، (مظہرعلی سعیدی ،امام و خطیب جامع مسجد گلزارِ حبیب ،نواب شاہ )
جواب: چندہ یا عطیہ جمع کرنے میں ہمیشہ یہ ملحوظ رہنا چاہیے کہ جس کام کے لیے جمع کیا گیا ہے، صر ف اسی کام میں خرچ کیا جائے، کسی دوسرے کام میں خرچ نہیں کیا جا سکتا اور اگر اس کام میں خر چ کرنے کے بعد جو رقم بچ جائے، تو جن لوگوں سے چند ہ لیا گیا تھا، انہیں واپس لوٹا دیا جائے یا ان لو گوں سے اجازت لےکر اسے دوسرے کام میں خرچ کیا جائے۔ اگر محض ختم قرآن کے نام سے چند ہ جمع کیا گیا تھا، تو اس رقم سے دو سرے امو ر کی ادائیگی نہیں کی جا سکتی، ہاں اگر چند ہ لیتے وقت ، دینے والوں سے یہ اجازت لے لی گئی ہو کہ وہ اس رقم کے خرچ میں یہ اختیا ر دے دیں کہ جس نیک کام میں مناسب سمجھیں، عطیہ جمع کر نے والے اس رقم کو وہاں خر چ کر نے کے مختا ر ہو ں گے، تو اس صورت میں اس رقم کو دیگر مصا رف میں صر ف کیا جا سکتا ہے۔
امام احمد رضا قادری ؒ سے میلاد وایصال ثواب کے لیے کیے جانے والے چندے میں سے فاضل چندے کے مصرف سے متعلق سوال ہوا ،آپ نے جواب میں فرمایا:’’ ایسے چندوں سے جو روپیہ فاضل بچے، وہ چندہ دہندان کا ہے، ان ہی کی طرف رجوع لازم ہے، وہ دیگ وغیرہ جس امر کی اجازت دیں، وہی کیا جائے۔ ان میں جو نہ رہے، اس کے عاقل بالغ وارثوں کی طرف رجوع کیا جائے، اگر ان میں کوئی مجنون یا نابالغ ہے تو باقیوں کی اجازت صرف اپنے حصص کے قدر میں معتبر ہوگی ،صبی ومجنون کا حصہ خواہی نخواہی واپس دینا ہوگا، اور اگر وارث بھی معلوم نہ ہوں تو جس کام کے لئے چندہ دہندوں نے دیا تھا،اسی میں صرف کریں، وہ بھی نہ بن پڑے تو فقراء پر تصدق کردیں ، غرض بے اجازت مالکان دیگ لینے کی اجازت نہیں۔
درمختار میں ہے :ترجمہ: ’’اگر بیت المال میں مال نہ ہو یا کوئی منتظم نہ ہو تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ اسے کفن پہنائیں اور اگر کوئی قادر نہ ہو تو لوگوں سے چندہ لیا جائے اور کفن کے چندے سے کچھ بچ جائے تو یہ چندہ دینے والا معلوم ہو تو اسے لوٹا دیا جائے ،ورنہ اس سے ایسے ہی فقیر کو کفن پہنا دیا جائے، یہ بھی نہ ہوسکے، تو کسی فقیر کو صدقہ کردیا جائے ،’’ مجتبیٰ‘‘۔ردالمحتار میں ہے : ترجمہ : ماتن کا قول : اسی جیسے فقیر کو پہنا دیا جائے ،یہ عبارت’’ مجتبیٰ ‘‘میں مذکور نہیں، بلکہ یہ ’’البحرالرائق‘‘ میں’’ تجنیس ‘‘اور’’ واقعات ‘‘کے حوالے سے مذکور ہے، میں کہتا ہوں اور صاحب ہدایہ کی کتاب’’ مختارات النوازل‘‘ میں ہے: فقیر فوت ہوا تو لوگوں نے چندہ جمع کرکے اس کو کفن دیا اور چندہ بچ گیا، اگر اس زائد چندہ والے شخص کامعلوم ہو، تو اسے واپس کیا جائے، ورنہ اسے کسی دوسرے فقیر کے کفن میں خرچ کیا جائے یا پھر صدقہ کر دیا جائے۔
اسی طرح اور کتب میں ہے:ترجمہ:’’ قلت(میں کہتا ہوں):ردالمحتارمیں’’ مختارات‘‘ کی عبارت نقل کرنے میں یہ اشارہ ہے کہ کسی فقیر کو کفن پہنانے یا صدقہ کرنے میں ترتیب مذکور نہیں ہے، جیسا کہ شرح میں ہے، اقول (میں کہتا ہوں) لیکن خانیہ پھر ہندیہ میں ہے کہ اگر زائد چندے والا معلوم ہو، تو اسے واپس کیا جائے اور اگر معلوم نہ ہوتو پھر کسی اور محتاج کو کفن دیا جائے، اور اگر کسی کفن میں صرف کرنا مقدور نہ ہوتو فقراء پر صدقہ کیا جائے تو یہ عبارت ترتیب کے لیے نص ہے،اس میں شک نہیں کہ اس ترتیب کے اپنانے سے یقیناً عہدہ برآ ہوسکتا ،پھر یہ اگرچہ وقف نہیں تواس کے مشابہ ہے اور اس میں شک نہیں کہ چندہ دینے والے مالک کی غرض کو پورا کرنا زیادہ محکم ہے، اسی لیے ہم نے اس ترتیب کو قابلِ اعتماد قرار دیا ہے ،واللہ تعالیٰ اعلم،(فتاویٰ رضویہ جلد16ص: 134مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ، لاہور )‘‘۔
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جس مصرف کے لیے چندہ لیا گیاہے، اسی پرخرچ کرنا شرعاًلازم ہے اور اگر اس مصرف سے رقم بچ جائے تو بقیہ رقم یاتوچندہ دینے والوں کو واپس کردی جائے، ورنہ اگر چندہ دہندگان دستیاب نہ ہوں، تو اس رقم کو فقراپر صدقہ کردیاجائے،یہ مسئلہ ہم نے فقہی اصول کے مطابق تحریر کردیا ہے، لیکن اگر کہیں عرف یہ ہے کہ ختمِ قرآن کے نام پر جمع شدہ چندے کی رقم ان تمام مصارف پر صرف ہوتی ہے اور چندہ دینے والوں کو بھی اس کا علم ہے اور وہ اس پر راضی ہیں، تو یہ درست ہوگا، ورنہ انتظامیہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوگی۔
شرعی مسائل کا حل
تھوک اور خون کو نگلنا
- 15 مارچ ، 2025
سوال: اگر تھوک اور خون دونوں آپس میں مل جائیں اور تھوک غالب ہو، اس تھوک اور خون کو اندر نگل لیا، کیا روزہ باقی رہے گا یا...
بواسیر کے مریض کے لیے روزے کا حکم
- 15 مارچ ، 2025
سوال: کیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟جواب: روزے کی حالت میں بواسیر کی وجہ سےخون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،...
روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
- 14 مارچ ، 2025
سوال: اگر روزے کی حالت میں سونے کے دوران احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟جواب: اگر روزے دار کو سونے...
عورت کے لیے شرعی معذوری کے دوران روزے کا حکم
- 14 مارچ ، 2025
سوال: جس عورت کو لیکوریا کی بیماری ہو، کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہے ؟جواب: جس عورت کو لیکوریاکا مرض لاحق ہو، وہ روزہ رکھے گی ،...
بچے کو دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزے کا حکم
- 13 مارچ ، 2025
سوال: میرا ایک چھوٹا بچہ ہے، جو دودھ پیتا ہے، میری اہلیہ انہیں دودھ پلاتی ہیں، اور کچھ ہلکی غذائیں بھی وہ کھاتا ہے، اب...
شوہر اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ کی ادائیگی کرسکتا ہے؟
- 13 مارچ ، 2025
سوال:۔ میری بیوی کے پاس جو سونا ہے، اس پر ایک لاکھ زکوٰۃ بنتی ہے، تو کیا یہ زکوٰۃ مجھے دینی ہے یا وہ خود اپنے زیور پر زکوٰۃ...
زیر تعمیر بلڈنگ پر زکوٰۃ کا حکم
- 12 مارچ ، 2025
سوال: میرا ایک دوست اسلام آباد میں ایک دس منزلہ بلڈنگ اپارٹمنٹ کی صورت میں تعمیر کررہا ہے، تعمیر اب ابتدائی مراحل میں ہی...
زکوٰۃ کا مسئلہ !
- 12 مارچ ، 2025
سوال: زید نے بکر کو کچھ رقم یہ کہہ کر دی :’’ یہ رقم تمہارے بیٹے کی تعلیم کے لیے ہے، اپنے بیٹے کی تعلیم اور رہائش پر خرچ...
کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟
- 11 مارچ ، 2025
سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جواب: ’’حضرت عامر بن ربیعہ ؓ بیان کرتے ہیں:...
کیا کیٹل فارم اور ڈیری فارم کے جانوروں پر زکوٰۃ ہوگی؟
- 11 مارچ ، 2025
سوال: کیٹل فارم میں جانوروں کی خریدوفروخت اور ان کے لین دین پر زکوٰۃ کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا؟ کچھ جانور کیٹل فارم پر...
بینک کی جانب سے کاٹی گئی زکوٰۃ سے زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟
- 11 مارچ ، 2025
سوال:۔ ہر سال یکم رمضان کو بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کرتے ہیں، کیا اس سے زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے؟جواب:۔ بینک کو لوگوں کی رقوم سے...
چند روزہ تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کا حکم
- 11 مارچ ، 2025
سوال:۔ اگر کوئی شخص رات کے اوقات میں اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے یا ملازمت کی وجہ سے روزانہ لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو...
سال کے درميان حاصل ہونے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 10 مارچ ، 2025
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:1۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم آتی جاتی ہے، اس پر زکوٰۃ کا حساب کیسے...
روزے کی نیت کا شرعی حکم
- 10 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک کے روزوں کے لیے سحری کے وقت جو نیت کی جاتی ہے: ’’ وبصوم غدٍ نویت من شہر رمضان ‘‘، اس میں کل کے روزے کی...
زیر استعمال زیورات پر زکوٰۃ کا حکم
- 10 مارچ ، 2025
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:1- ایک عورت کے پاس 10سے11 لاکھ کا سونا اور چاندی ہے پورے سال میں...
ماہِ رمضان کی فجر میں کس قدر قرات کی جائے؟
- 10 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک میں فجر کی نماز عام دنوں کی طرح پڑھانی چاہیے یا پھر اس میں اختصار سے کام لیا جائے؟ کیوں کہ لوگ کہتے...
کیا رمضان کے روزے معراج کے موقع پر فرض ہوئے ؟
- 09 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک کے روزے سن 2 ہجری میں فرض ہوئے تھے۔ دوسری طرف سفر معراج میں پانچ نمازیں اور ایک ماہ کے روزوں کا تحفہ...
رمضان یا عید کے چاند میں رویتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 09 مارچ ، 2025
سوال: مسئلہ یہ ہےکہ ہمارا تعلق چمن سے ہے ہمارے ہاں جب رمضان یا عید کا مہینہ آتا ہے کبھی کبھار مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے...
روزہ اور رمضان فضائل و مسائل !
- 08 مارچ ، 2025
رمضان المبارک ہزاروں رحمتوں اور برکتوں کو اپنے دامن میں لئے ہم پر سایہ فگن ہے، اور یہ بابرکت ایمان و تقوی کا مہینہ ہے، جس...
رمضان کا روزہ بلا عذر چھوڑ دینے سے کفارہ کیا ہے؟
- 08 مارچ ، 2025
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...